ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہینور بنڈے میں بہترین پارک اور سوئمنگ پول کی تعمیر جلد: جارج

ہینور بنڈے میں بہترین پارک اور سوئمنگ پول کی تعمیر جلد: جارج

Sat, 06 May 2017 01:50:21    S.O. News Service

بنگلورو:5/مئی(ایس او نیوز) تقریباً 16 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہینور بنڈے علاقہ میں ایک جدید ترین پارک اور خوبصورت سوئمنگ پول تعمیر کیا جائے گا۔وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے آج اس علاقہ کا دورہ کیا اور کہا کہ بی جے پی کی طرف سے اس زمین پر پارک اور سوئمنگ پول کی تعمیر کی جائے گی، اس کیلئے پراجکٹ رپورٹ جلد از جلد تیار کرنے کی وزیر موصوف نے ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بہت جلد ہی اس زمین کو ضلعی انتظامیہ سے بی ڈی اے کے سپرد کیاجائے گا،تاکہ پارک پر کام شروع کیا جاسکے۔ ہینور فلائی اوور کی تعمیر میں غیرضروری تاخیر کے متعلق جارج نے کہاکہ اس کیلئے زمین اکوائر کرنے میں قانونی رکاوٹیں حائل تھیں، جس کی وجہ سے فلائی اوور کا کام ادھورا پڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اراضی مالکان کی طرف سے فی مربع فیٹ 15ہزار روپیوں کا معاوضہ طلب کیا جارہاہے، ریاستی حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی ڈی اے کی طرف سے ہینور کراس سے کاچرکن ہلی تک فلائی اوور کی تعمیر 2009میں شروع کی گئی۔ناگرجنا کنسٹرکشن کمپنی نے اس فلائی اوور کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فلائی اوور کے بیچوں بیچ حائل مندر کوہٹاکر متبادل جگہ پر تعمیر کرنے کیلئے قدم اٹھائے جائیں گے، یہ کام کنڑاکٹر کے سپرد کیا جاچکا ہے، جلد از جلد اسے مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی میئر آنند، کارپوریشن کے افسران وغیرہ جارج کے ہمراہ موجود تھے۔


Share: